میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی میں پھر اضافہ،21اشیائے ضروریہ مہنگی

مہنگائی میں پھر اضافہ،21اشیائے ضروریہ مہنگی

ویب ڈیسک
هفته, ۵ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں دوسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا اور 21اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔تفصیلات کے مطابق ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.44فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بھی بڑھ کر 13.80فیصد پر پہنچ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتہ میں روزمرہ استعمال کی21اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ او10ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے ۔حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمتوں میں 18.51 فیصد،پیاز کی قیمتوں میں5.89 فیصدچکن کی قیمتوں میں3.72 فیصد،آٹے کی قیمتوں میں3.63 فیصد،دال چنا کی قیمتوں میں 1.41فیصد،دال مونگ کی قیمتوں میں0.92 فیصد،سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0.58فیصد،آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں0.51 فیصد،لہسن کی قیمتوں میں2.47 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں0.98 فیصد، ماچس کی قیمتوں میں0.97فیصد اورسگریٹ کی قیمتوں میں0.10فیصد اضافہ ہوا جبکہ آلو کی قیمتوں میں1.08 فیصد،انڈوں کی قیمتوں میں 1.45 فیصد، چینی کی قیمتوں میں1.39 فیصد،کیلوں کی قیمتوں میں1.29 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں0.80 فیصد، دال مسور کی قیمتوں میں0.38 فیصد،پٹرول کی قیمتوں میں0.81 فیصد،ڈیژل کی قیمتوں میں1.32 فیصد،باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں0.53 فیصد اورگڑ کی قیمتوں میں0.59 فیصد کمی واقع ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں