کراچی میں افغانیوں کے لئے حراستی مراکز بنانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
غیرقانونی طورپرمقیم افغان تارکین وطن کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔گرفتارتارکین وطن کورکھنے کے لیے حراستی مراکزکے لیے عمارتوں کابھی تعین کرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق شہر کے ساتوں اضلاع میں حراستی کیمپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا غیر قانونی افغان باشندوں کو پکڑنے کے بعد ان کیمپوں میں رکھا جائیگا ، ذرائع کے مطابق ان کیمپوں سے افغان باشندوں کو بذریعہ بس یا جہاز ڈی پورٹ کیا جائیگا، حراستی مراکز کے لیے مختلف سرکاری عمارتوں میں جگہ مختص کردی گئی ہے۔ متعلقہ اضلاع کے ایس ایس پیز حراستی کیمپوں کی نگرانی کریں گے ، ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس ادارے ، افغان باشندوں کی حراست سے ملک بدری تک تمام عمل کی نگرانی کرینگے ۔ یہ تمام اقدامات اسلام آباد میں ایپکس کمیٹی فیصلوں کے تناظر میں کیے جارہے ہیں ۔