میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گوگل نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل اساتذہ کے نام کر دیا

گوگل نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل اساتذہ کے نام کر دیا

جرات ڈیسک
بدھ, ۵ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

گوگل نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل اساتذہ کے نام کر دیا۔ گھر کے بعد اسکول وہ جگہ ہے جہاں بچے تربیت حاصل کرتے ہیں، اور اساتذہ بچوں کے مستقبل بنانے کے ساتھ ان کو ایک بہتر انسان بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ٹیچرز ڈے منایا گیا، اس موقع پر گوگل نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل اساتذہ کے نام کر دیا ۔ ہر سال 5 اکتوبر کو اساتذہ کا بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے، جس میں اساتذہ کی انتھک محنت اور لگن کو سراہا جاتا ہے۔ جہاں گوگل نے اپنا ڈوڈل بدلا وہیں ٹوئٹر پر بھی ٹیچرز ڈے 2022 کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرتا رہا۔ اور مختلف افراد اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے رہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں