میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ بلدیات میں سینکڑوں بھرتیاں مشکوک،نیب تحقیقات شروع

محکمہ بلدیات میں سینکڑوں بھرتیاں مشکوک،نیب تحقیقات شروع

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ بلدیات سندھ میں مزید سینکڑوں بھرتیاں مشتبہ ہوگئی، نیب نے محکمہ بلدیات میں گریڈ 17 کے 229 افسران سمیت 308افسران کی غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے سیکریٹری بلدیات کو نوٹس جاری کردیا، افسران کو 2013 میں آغا سراج درانی کے دور میں بھرتی کیا گیا۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سیکریٹری بلدیات نجم احمد شاہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سال 2013 میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے گریڈ 17 اور گریڈ 16 میں بھرتیوں سے متعلق معلومات حاصل کرلی ہے ، سال 2013 میں محکمہ بلدیات کی ایڈمن برانچ میں گریڈ 17 کے 135 افسران، میڈیکل برانچ میں گریڈ 17 کے 80ڈاکٹرز، سروس ایڈمن برانچ میں گریڈ 16 کے 30 افسران اور اکائونٹس برانچ میں گریڈ 16 کے 49 افسران بھرتی کئے گئے۔ نیب نے سیکریٹری بلدیات سے غیرقانونی بھرتیوں کا مکمل ریکارڈاور جامع جواب طلب کرلیا ہے،سیکریٹری بلدیات کو جواب کل 7 اکتوبر تک جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں