میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ سندھ سیکرٹریٹ میں 15کروڑکی مالی بے ضابطگیاں ،آڈیٹرجنرل کی تحقیقات کی سفارش

وزیراعلیٰ سندھ سیکرٹریٹ میں 15کروڑکی مالی بے ضابطگیاں ،آڈیٹرجنرل کی تحقیقات کی سفارش

ویب ڈیسک
منگل, ۵ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)آڈیٹر جنرل نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں 15 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کردی ، ٹینڈر جاری کرنے کے علاوہ خریداری پر تحقیقات کی سفارش کردی گئی ہے، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے ملازمین کو الائونس کی مد میں ادا کئے گئے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے واپس لینے کی بھی سفارش کردی ہے۔ حکومت سندھ کے مالی سال 2019-20 کے آڈٹ میں اہم انکشافات ہوئے ہیں، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سیکریٹریٹ بھی مالی بے ضابطگیوں کی زد میں آگیا ہے، رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کے آفس کے مالی سال 2017-18 اور سال 2018-19 کا آڈٹ کیا گیا ، آڈٹ کے دوران 13 کروڑ 40 لاکھ روپے کی خطیر رقم کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا، سی ایم ہائوس کی انتظامیہ کو دو بار آگاہ کیا گیا کہ ریکارڈ فراہم کیا جائے، لیکن آڈٹ حکام کو کوئی جواب نہیں ملا، جس پر آڈٹ حکام نے ڈپارٹمنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی، لیکن اجلاس منعقد نہیں کیا گیا،آڈٹ افسران نے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی سفارش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے ملازمین کو غیرقانونی طور پر 11 الائونسز کی مد میں ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کی غیرقانونی ادائیگی کی گئی، آڈٹ افسران کی درخواست کے باوجود ڈپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا، جس پر آڈٹ حکام نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی کہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے ملازمین سے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے واپس لینے کی سفارش کی ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پرنسپل سیکریٹری کے آفس کے آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مالی سال 2017-18میں قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹینڈر جاری کرنے کے علاوہ 3 کروڑ 90 لاکھ روپے کی خریداری کی گئی، یہ خریداری مشینری اور پودوں کی خریداری، تفریح کرنے ، تحائف خرید کرنے اورٹرانسپورٹ کی مرمت پر کی گئی ، آڈٹ افسران نے تقریباً 4 کروڑ روپے کے خرچے پر تحقیقات کرنے اور اقدامات لینے کی سفارش کی ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے ڈسپوزل پر 5 گاڑیوں کی انشورنس نہیں کی گئی، گاڑیوں کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے ہے، آڈٹ حکام نے سفارش کی کہ حکومت کے قانون پر عمل کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں