میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی ایک سال کیلئے ایک روپے 72پیسے فی یونٹ مہنگی

بجلی ایک سال کیلئے ایک روپے 72پیسے فی یونٹ مہنگی

ویب ڈیسک
منگل, ۵ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

نیشنل الیکٹرک پاور اتھارٹی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 65پیسے کا اضافہ کردیا۔نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44سے بڑھ کر 18.09روپے فی یونٹ ہوگئی جس کی وجہ سے بجلی صارفین پر 90ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔نیپرا کے مطابق اضافہ 20-2019 اور 21-2020 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میںہے ،فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں پر ہوگا۔گزشتہ مالی سال کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کے تحت فی یونٹ بجلی 89 پیسے، تیسری میں 67 اور چوتھی سہ ماہی کی مد میں 83 پیسے مہنگی کی گئی۔نیشنل الیکٹرک پاور اتھارٹی کی جانب سے 1.62 پیسے فی یونٹ پرائس ایڈجسٹمنٹ کی معیاد 30 ستمبر کو ختم ہوگئی۔ کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں