میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں 11 اکتوبر کو ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی

پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں 11 اکتوبر کو ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی

ویب ڈیسک
پیر, ۵ اکتوبر ۲۰۲۰

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی کردیا گیا

شیئر کریں

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی کردیا گیا۔جمعیت علمائے اسلام کے جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفورحیدری نے جلسہ ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کاجلسہ اب کوئٹہ میں 18 اکتوبرکو ہوگا۔ذرائع کے مطابق 18اکتوبر کوکوئٹہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے پہلے جلسے کی میزبانی جے یو آئی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کرے گی۔خیال رہیکہ گذشتہ دنوں اسلام آباد میں ہونے والے پی ڈی ایم کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں تحریک کے پہلے جلسہ عام کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت 11 جماعتیں شامل ہیں جبکہ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں