میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہماری لڑائی ان قوتوں سے ہے جو عمران خان کو لیکر آئے ، رانا تنویر حسین

ہماری لڑائی ان قوتوں سے ہے جو عمران خان کو لیکر آئے ، رانا تنویر حسین

ویب ڈیسک
پیر, ۵ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کے رہنماچیئرمین پارلیمانی پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہماری لڑائی ان قوتوں کے ساتھ ہے جو عمران خان کو لیکر آئے کٹھ پتلی حکومت اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنا کر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کررہی ہے ملک میں جاری سیاسی و معاشی عدم استحکام پاکستان کو مزید غربت کی لکیر کے نیچے لیجا رہا ہے ، 11اکتوبر کو پی ڈی ایم اے حکومت کے خلاف بھرپورپاور شو کرے گی جس میں پاکستان کے غیو ر عوام شرکت کریں گے دوسرے مرحلے میں جنوری میں حکومت کے خلاف لانگ مارچ ہوگا جس میں ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر کرپٹ حکومت سے نجات کا ذریعہ بنے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگی رہنما چوہدری غلام احمد ورک آف دھامونکے کی بیٹی کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ نواز شریف ناکردہ گناہ کی سزا بھگت رہے ہیں ،شریف خاندان کو جس طرح سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے آمریت کے دور میں بھی ایسی مثال نہیں ملتی، جبر و تشدد قیدو بند کی صعوبتیں سیاسی انتقام کرپشن کے جھوٹے الزامات کردار کشی نہ ہی لیگی قیادت کے حوصلے پست کرسکتے ہیں نہ ہی عوام سے جڑا رشتہ ختم کرسکتے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی جڑیں عوام میں ہیں موجودہ حکومت کے پاس عوامی فلا ح و بہبود کیلئے کوئی ایجنڈہ نہ ہے ، دو سال سے عوام مہنگائی غربت تنگ دستی فاقہ کشی کی جس چکی میںپس رہے ہیں تقاضا یہ ہے کہ حکومت کو اقتدار سے رخصت کیا جائے ۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ کسی ادارے کے خلاف نہ ہے ہماری لڑائی ان قوتوں کے ساتھ ہے جو عمران خان کو لیکر آئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) سلیکٹیڈ حکومت کو کبھی بھی تسلیم نہیںکرے گی جس کا واضح طور پر اظہار نواز شریف نے اپنے خطاب میں بھی کیا اس کے باوجود ان کے بیانئے کو توڑ موڑ کر غلط رنگ دیا جارہا ہے ، نواز شریف کا الطاف حسین سے موازنہ کرنا درست نہیں الطاف حسین ایک شہر کا لیڈر اور نواز شریف محب وطن لیڈر اور تین مرتبہ ملک ک وزیر اعظم رہے ہیں ، میاں نواز شریف کی تقریر پر پابندی غیر قانونی و غیر آئینی ہے نواز شریف کو آئین پاکستان تقریر کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں