میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹریٹ کرائم کا جن پھر بے قابو، پولیس وردی میں پیٹرول پمپس پر ڈکیتی

اسٹریٹ کرائم کا جن پھر بے قابو، پولیس وردی میں پیٹرول پمپس پر ڈکیتی

ویب ڈیسک
پیر, ۵ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد کے پیٹرول پمپس بھی اسٹریٹ کرمنلز سے محفوظ نہ رہ سکے ، سرجانی میں پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے پمپ پر شہریوں و عملے کو لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معاشی حب کراچی میں برسوں سے اسٹرئٹ کرمنلز کا راج ہے جسے ختم کرنے کے صرف دعوے کیے گئے لیکن عملی طور پر اسٹرئٹ کرائم کا جن اب بھی بے قابو ہے ، جس سے اب پیٹرول پمپس بھی محفوظ نہیں۔سرجانی میں پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے ڈکیتی کے دوران شہریوں اور عملے کو زمین پر لٹا کر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے جبکہ لسبیلہ کے علاقے میں اسٹریٹ کرمنلز کیشیئر سے لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے ۔دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سرجانی ٹائون میں پیٹرول پمپ پر ملزمان نے شہریوں و عملے سے صرف رقم چھینی جبکہ موبائل فون چھوڑ دئیے ، واردات کے دوران اسٹریٹ کرمنلز نے پولیس موبائل جیسی گاڑی استعمال کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں