میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ کا مواخذہ،  وائٹ ہائوس کو دستاویزات کیلئے 18اکتوبر کی ڈیڈلائن

ٹرمپ کا مواخذہ، وائٹ ہائوس کو دستاویزات کیلئے 18اکتوبر کی ڈیڈلائن

ویب ڈیسک
هفته, ۵ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے حوالہ سے ڈیموکریٹس کی کمیٹی نے وائٹ ہائوس کو دستاویزات جمع کروانے کے لئے 18اکتوبر کی ڈیڈلائن دے دی۔ڈیموکریٹس نے نائب صدر مائیک پنس سے بھی یوکرائن اسکینڈل پر دستاویزات طلب کر لی ہیں۔ جبکہ امریکی صدر نے اعتراف کیا ہے کہ ایوان نمائندگان ان کا مواخذہ کر سکتی ہے تاہم سینیٹ میں تحریک ناکام بنادی جائے گی۔ڈیموکریٹس کی کمیٹی کے سربراہ نے وائٹ ہائوس کے قائمقام چیف آف اسٹاف کو خط لکھ دیا ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ پر الزامات سے جڑی تمام دستاویزات طلب کر لی ہیں۔ڈونلڈٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے سیاسی حریف کے خلاف معلومات کے لئے یوکرائن پر دبائوڈالا۔ وائٹ ہائوس ڈیموکریٹس کو جواب دینے سے تاحال گریز کر رہا ہے ۔چیئرمین ڈیموکریٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ تحقیقات میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ، تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں اور معاملات کی پردہ پوشی کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں