میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں شہبازشریف گرفتار

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں شہبازشریف گرفتار

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کرلیا۔نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف کو حراست میں لے لیا ہے ۔ نیب لاہور نے شہبازشریف کو آج طلب کررکھا تھا۔نیب ہیڈ کوارٹرز سے جاری ہونے والے اعلامیے میں شہبازشریف کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو آشیانہ کمپنی کیس میں گرفتار کیا ہے اور انہیں آج احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نیب نے پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی باضابطہ گرفتاری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا اور اس کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی گرفتاری خوش آئند اقدام ہے ، یہ پہلی گرفتاری ہے اور مزید گرفتاریاں ہونی ہیں۔ پاکستان کو لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے ، حکومت نیب کو ہروقت ہرطرح کی مدد اور تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں