میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خدمت خلق فاؤیشن کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ میں استعمال ہوئے،ایف آئی اے

خدمت خلق فاؤیشن کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ میں استعمال ہوئے،ایف آئی اے

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

تحریک انصاف کا منی لانڈرنگ مقدمہ منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ایک بڑافیصلہ سامنے آیا ہے۔ جس کے تحت بانی متحدہ اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اسے جلد ازجلد نمٹایا جاسکے۔اس ضمن میں سامنے آنے والی تفصیلا ت کے مطابق ایف آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے منی لانڈرنگ کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹس استعمال ہوئے ۔ مقدمے میں ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ، بابر غوری، خواجہ سہیل منصور سمیت دیگر نامزد ہیں جبکہ بانی متحدہ مفرور ہیں۔ منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے اے ٹی سی کراچی کو آگاہ کر دیا ہے ۔ عدالت نے کیس کی منتقلی کا نوٹیفکیشن طلب کر لیا اور کہا کہ نوٹیفکیشن کے بعد کیس منتقل کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔سرفراز مرچنٹ کی شکایت پر ایف آئی اے میں درج مقدمے میں کہا گیا کہ میٹروپولیس لندن کے مطابق بانی متحدہ کی رہائشگاہ سے برآمد رقوم بھارت نے بغاوت، دہشگردی اور قتل و غارت کیلئے فراہم کی تھی جس کا اعتراف متحدہ رہنما محمد انور اور طارق لندن پولیس کے سامنے کر چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں