سندھ میں گریجویٹ پولیس اہلکار وں کو ایس ایچ او تعینات کرنے کا حکم
شیئر کریں
ایس او پی کے تحت صوبے بھر میں کئی پولیس اہلکاروں کو ایس ایچ او کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
کرمنل ریکارڈ یا مشکوک ریکارڈ والے افسران ایس ایچ او نہیںلگ سکیںگے،سندھ ہائیکورٹ کی آئی جی کو ہدایت
سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت جاری کی ہے کہ صرف اعلیٰ تعلیم یافتہ؍ گریجویٹ افسران کو ہی تھانوں میں ایس ایچ او تعینات کیا جائے ۔ اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ اس ایس او پی کے تحت سندھ بھر میں کئی پولیس اہلکاروں کو ایس ایچ او کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ صرف گریجویٹ پولیس افسران ہی ایس ایچ او تعینات کیے جائیں۔ آئی جی سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تہذیب یافتہ ،اچھے رویے اور صاف ریکارڈ کا حامل اہلکارہی ایس ایچ او تعینات ہو سکے گا۔کرمنل ریکارڈ یا مشکوک ریکارڈ والے افسران ایس ایچ او نہیںلگ سکیںگے۔


