میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت ، گاڑیوں کیلئے 2 ارب خرچ کرنے کا فیصلہ،متاثرین نظر انداز

سندھ حکومت ، گاڑیوں کیلئے 2 ارب خرچ کرنے کا فیصلہ،متاثرین نظر انداز

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

سندھ میں بارشوں کے بعد لوگ پانے کے گھیرے اور مچھروں کی یلغار میں، لیکن حکومت نے شاہانہ انداز اختیار کرتے ہوئے 2 ارب روپے کی لگزری گاڑیاں خرید کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریٹریشن نے محکمہ خزانہ کو لیٹر ارسال کیا ہے۔ لیٹر میں محکمہ خزانہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کے اسٹنٹ کمشنرز کے لئے 138 ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کی اجازت دیتے ہوئے سمری منظور کی ہے لگزری گاڑیوں کی خریداری کے لئے محکمہ بورڈ آف ریونیو سندھ نے رواں مالی سال کے دوران بجٹ بھی مختص کی ہے اس لئے محکمہ خزانہ کو درخواست کی جاتی ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز کے لئے گاڑیوں کی خریداری کے لئے ایک ارب 99 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار روپے جاری کئے جائیں۔ حکومت سندھ نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لئے لگزری ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کی تیاری ایسے وقت میں کی ہے جب سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں بارشوں کے نشیبی علاقے زیر آب ہیں اور پانی جمع ہونے کے باعث لوگ مچھروں کی یلغار میں ہیں۔ حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات۔ ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کے چیئرمینز شہروں میں جمع بارشوں کے بعد نکاسی آب اور مچھروں کو مارنے کے لئے اسپرے کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں لیکن حکومت سندھ نے بارشوں کے موسم میں لوگوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے بیوروکریسی کو خوش کرنے کے لئے لگزری گاڑیاں خرید کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں