میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
8 ستمبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسے کی حکمت تیار

8 ستمبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسے کی حکمت تیار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں اسلام آباد میں 8 ستمبر کو ہونے والے جلسے کی حکمت طے کرلی اور پارٹی عہدیداروں کو کنٹینر ہٹانے والی مشینری ساتھ لے جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جہاں پشاور اور ہزارہ ریجن کے ارکان اسمبلی اورعہدیداروں نے شرکت کی اور اجلاس میں 8 ستمبر کو اسلام آباد جلسے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے جلسہ گاہ پہنچنے کے لیے مکمل تیاری کرنے اور راستے کھلے ہونے کی صورت میں قافلوں کو سیدھا جلسہ گاہ پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں طے ہوا ہے کہ راستے بند ہونے کی صورت میں قافلے صوابی میں جمع ہوں گے اور پارٹی عہدیداروں کو کنٹینر ہٹانے والی مشنری ساتھ لے جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں