میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاؤ یونیوسٹی انتظامیہ نے 250طلبہ کا ایک تعلیمی سال ضائع کردیا

ڈاؤ یونیوسٹی انتظامیہ نے 250طلبہ کا ایک تعلیمی سال ضائع کردیا

ویب ڈیسک
منگل, ۵ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنس انتظامیہ نے 250سے زائدطلبا کا ایک تعلیمی سال ضائع کردیا، طلبا نے تعلیمی سفر میں ایک سال پیچھے دھکیلنے پرانتظامیہ کے خلاف سول اسپتال روڈ بند کر کے احتجاج کیا، طلبا کے مسائل کے متعلق موقف لینے کے لئے رابطہ کرنے پر وائس چانسلر ڈاؤمحمد سعید قریشی نے سوال سن کر فون بند کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنس انتظامیہ کی غلط پالیسی کی وجہ سے اس کے ماتحت مختلف نرسنگ کالجز کے 250سے زائد طلبا کا ایک تعلیمی سال ضایع ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے طلبا پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں، ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ کی ناانصافیوں کے خلاف طلبا کی جانب سے سول اسپتال روڈ بند کردیاگیا، انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا کی سی جی پی ایورج پاسنگ مارکس سے زائد ہونے کے باوجود ایک سال ٹرن بیک کردیا ہے، جس کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں، ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ جان بوجھ کر غریب طلبا کا مستقبل داؤ پر لگا رہی ہے، احتجاج کرنے والے طلبا نے اعلیٰ حکام سے ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ کی غلط پالیسی کا نوٹس لے کر تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانے کا مطالبہ کیا ہے، اس حوالے سے موقف لینے کے لئے رابطہ کرنے پر وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی محمد سعید قریشی نے سوال سن کر جواب دینے کے بجائے فون بند کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں