حیدرآباد ڈی ایس پی، ہیڈ کلرک ،اکاؤنٹنٹ نے قیمتی فلیٹ الاٹ کرا لیا
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز) حیدرآباد پولیس کا ڈی ایس پی، ہیڈ کلرک اور اکاؤنٹنٹ قیمتی فلیٹ اپنے نام الاٹ کرانے میں کامیاب، کچھ عرصہ قبل چھوٹکی گھٹی میں پولیس کی ملکیت تین فلیٹ کو خالی کراکے سیل کیا گیا تھا، فلیٹس کی الاٹمنٹ کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، 11 پولیس اہلکاروں نے درخواستیں جمع کروائیں، جن نے درخواستیں نہیں جمع کروائیں فلیٹ انہیں الاٹ کردیئے گئے، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پولیس کی قیمتی پلاٹس بااثر ملازمین کو الاٹ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والی معلومات کے مطابق کچھ عرصہ قبل پولیس نے چھوٹکی گھٹی میں پولیس کی ملکیت تین فلیٹس اور دو دکان نجی افراد سے خالی کراکے سیل کئے تھے، مذکورہ فلیٹ الاٹ کرنے کیلئے ڈی ایس پی سٹی مقصود احمد، اسٹیٹ آفیسر صلاح الدین ایوبی، پی ڈی ایس پی غلام نبی کھوسو اور ایس ایچ او پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی میں 11 پولیس اہلکاروں نے الاٹمنٹ کی درخواستیں دیں لیکن حیرت انگیز طور پر درخواست دینے کی بجائے بااثر پی ڈی ایس پی غلام علی کھوسو جو کہ الاٹمنٹ کمیٹی میں بھی شامل تھا، ہیڈ کلرک جاوید دایو اور اکائونٹ افسر طاھر قائمخانی نے اپنے نام فلیٹ الاٹ کروائے دئے ہیں، جبکہ درخواست دینے والے غریب پولیس اہلکاروں کو نظرانداز کرکے درخواستوں کو کوڑے دان میں ڈال دیا، اس سلسلے میں روزنامہ جرات کی طرف سے رابطہ کرنے پر اسٹیٹ افسر صلاح الدین ایوبی نے مامرے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے موقف دینے سے انکار کر دیا۔