انتہا پسند ہندوؤں نے ارش دیپ سنگھ کو "خالصتانی" قرار دے دیا، محمد حفیظ،ہربھجن سنگھ دفاع میں بول پڑے
جرات ڈیسک
پیر, ۵ ستمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم شدید تنقید کی زد میں آگئی ہے۔ میچ کے انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں پاکستانی بیٹر آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر بھارتی بولر ارش دیپ سنگھ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر بھارتی ٹرولرز اور انتہا پسند ہندؤں نے ارش دیپ سنگھ کو ‘خالصتانی’ قرار دے دیا۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ ارش دیپ سنگھ کے دفاع میں بول پڑے۔ محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘بھارتی ٹیم کے تمام شائقین سے میری درخواست ہے کہ کھیل میں ہم انسان ہونے کے ناطے غلطیاں کرتے ہیں، براہ کرم ان غلطیوں پر کسی کی تذلیل نہ کریں۔