میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک ریاض کا نام آتے ہی میڈیا کی آزادی کا پول کھل گیا

ملک ریاض کا نام آتے ہی میڈیا کی آزادی کا پول کھل گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۵ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

حقیقی آزادی کی بات کرتے ہو، ملک ریاض سے تو لے نہیں سکتے، وزیر خزانہ کا پریس کانفرنس میں عمران خان کو طعنہ
اہم ٹی وی چینلز نے فوراً ہی ملک ریاض کا نام آتے ہی اسکریٹ کٹ کردی،سوشل میڈیا پر سوالات کی بوچھاڑ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک روز قبل اپنی پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقی آزادی کی بات کرتے ہیں ، حقیقی آزادی ملک ریاض سے تو لے نہیں سکتے، اور باتیں کرتے ہیں۔ ابھی وزیر خزانہ نے یہ الفاظ ادا ہی کیے تھے کہ پاکستان کے تمام اہم ترین ٹی وی چینلز نے فوراً ہی وزیر خزانہ کی آواز خاموش کردی۔ اور اسکریٹ کٹ لگا دیا۔ اس صورت حال پر سوشل میڈیا میں فوراً ہی سوال اُٹھنے لگے کہ آخر ملک ریاض کے پاس ایسی کون سی جادوئی چھڑی ہے جس کے باعث عدلیہ، ادارے، حکومت ، اپوزیشن اور ذرائع ابلاغ سمیت سب ہی کو پراسرار چپ لگ جاتی ہے۔دوسری طرف خود مفتاح اسماعیل سے بھی یہ پوچھا گیا کہ کیا نون لیگ حکومت کے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سپریم کورٹ سے 190ملین پاؤنڈ واپس مانگے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں