میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نثار کھوڑو نے کالاباغ ڈیم سندھ کے لیے قاتل منصوبہ قرار دے دیا

نثار کھوڑو نے کالاباغ ڈیم سندھ کے لیے قاتل منصوبہ قرار دے دیا

ویب ڈیسک
پیر, ۵ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کسی بھی صورت کالاباغ ڈیم کو برداشت نہیں کرے گے،پانی پر پہلا حق میانوالی کا نہیں سندھ صوبے کا ہے
اگر بڑے ڈیمز بنانے ہیں تو بھاشا ڈیم سمیت تربیلا سے اوپر ڈیم بنائے جائیں،صدر پاکستان پیپلزپارٹی سندھ
لاڑکانہ(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثاراحمدکھوڑو نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم سندھ کے لیے قاتل منصوبہ ہے، سندھ کسی بھی صورت کالاباغ ڈیم کو برداشت نہیں کرے گے، پانی پر پہلا حق میانوالی کا نہیں سندھ صوبے کا ہے اگر بڑے ڈیمز بنانے ہیں تو بھاشا ڈیم سمیت تربیلا سے اوپر ڈیم بنائے جائیں، بارشیں کالاباغ ڈیم سے نیچے ہورہی ہیں تو پھر بارشوں کا پانی کالاباغ ڈیم میں کیسے جمع ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے جلسے میں یہ کہنا کہ عمران خان دوبارہ حکومت میں آئیں گے تو کالاباغ ڈیم بنائیں گے والا بیان سندھ کے زخموں پر نمک پاشی کے برابر ہے، عمران خان کو پانی کے متعلق کچھ معلوم ہی نہیں تو پھر وہ کالاباغ ڈیم بنانے کی باتیں کیسے کررہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کی باتیں صوبوں کو آپس میں لڑانے اور عوام کے درمیان نفرتیں اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہیں، انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کے خلاف تین صوبائی اسمبلیاں قرارداد کے ذریعے اس منصوبے کو مسترد کرچکی ہیں اس لیے کالاباغ ڈیم کا راگ آلاپ کر سندھ کے مصیبت زدہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرنا بند کی جائے، انہوں نے کہا کہ سندھ نے مارشلا ایڈمنسٹریٹر کو بھی کالاباغ ڈیم بنانے نہیں دیا اور نواز شریف کو بھی اس معاملے پر معافی مانگنے پڑی اس لیے اب سندھ اور کو دریائے سندھ پر کالاباغ ڈیم بنانے نہیں دے گی، انہوں نے کہا کہ عمران خان بھلے سندھ میں آئیں لیکن سندھ کی عوام عمران خان کی سندھ دشمنی اور تعصب پر مبنی سیاست کو مسترد کردیں گے، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے در حکومت میں پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا اور 6 ارب ڈالر پاکستان کو امداد دینے کی درخواست دے کر آخر میں اس معاہدے کی پاسداری نہیں کی جس وجہ سے موجودہ حکومت وہ نتائج بھگتنا پڑے اور سخت فیصلے کرنا پڑے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں