بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد، گریڈ 2 کے ملازم عبدالوہاب راجپوت کی معطلی
شیئر کریں
میونسپل کمشنر شفیق شاہ عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے، تبادلہ کر دیا گیا، سابقہ ایڈمنسٹریٹر فاخر شاکر دوبارہ میونسپل کمشنر تعینات
میونسپل کمشنر فاخر شاکر کی سرکردگی میں منظم چین بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد پر قابض ، ادارہ انتظامی طور پر مفلوج ہوکر رہ گیا
حیدرآباد (خصوصی رپورٹ) بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد، گریڈ 2 کے ملازم عبدالوہاب راجپوت کی معطلی، میونسپل کمشنر شفیق شاہ عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے، تبادلہ، سابقہ ایڈمنسٹریٹر فاخر شاکر دوبارہ میونسپل کمشنر تعینات، فاخر شاکر کی سرکردگی میں منظم چین بلدیہ اعلیٰ پر قابض، ادارہ انتظامی طور پر مفلوج ہوگیا، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلی حیدرآباد میں گریڈ 2 کے ملازم عبدالوہاب راجپوت کی معطلی کا آرڈر نکالنے پر میونسپل کمشنر اپنے عہدے سے ہاتھ دہو بیٹھے ہیں، 4 دن قبل سندھ حکومت نے کراچی کو چھوڑ باقی تمام سندھ کے میونسپل کارپوریشنز اور تمام ڈسٹرکٹ کائونسلز کا چارج ڈپٹی کمشنرز کو دینے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد فاخر شاکر محکمے میں رپورٹ ہوگئے تھے، حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کی فرمائش پر سابقہ ایڈمنسٹریٹر فاخر شاکر کو دوبارہ میونسپل کمشنر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سید شفیق شاھ کو ہٹا کر محکمے میں رپورٹ کروادیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ٹیکسوں اور پارکنگ فیس کے معاملات میں سید سابقہ میونسپل کمشنر سید شفیق شاھ اور فاخر شاکر میں اختلاف تھے، 13 اگست کو سید شفیق شاھ نے فاخر شاکر کے فرنٹ مین سمجھے جانے والے گریڈ 2 کے ملازم عبدالوہاب راجپوت کو معطل کرکے بلدیہ اعلیٰ کے شعبہ سوشل ویلفیئر میں واپس بھیج دیا تھا تاہم کچھ ہی گھنٹوں میں فاخر شاکر کے دباؤ پر دوبارہ اسے عہدے رکوری انچارج پر بحال کردیا جو عہدہ بلدیہ اعلی میں موجود ہی نہیں ہے، ذرائع کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں فاخر شاکر کی سرکردگی میں منظم چین قابض ہے جس کے باعث ادارہ انتظامی طور پر مفلوج ہو چکا ہے.