میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم کا بحالی میں مصروف مزدوروں کیلئے 50 لاکھ روپے کا اعلان

وزیر اعظم کا بحالی میں مصروف مزدوروں کیلئے 50 لاکھ روپے کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۵ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

دو ماہ سے بارشوں کے باعثملک میں تباہی کا منظر تھامصیبتمیںمتاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،شہباز شریف
بحالی کا کام قومی خدمت ہے جس کیلئے قوم آپ کو دعائیں دے رہی ہے، ایسے وقت میں سب کا متحد ہوناضروری ہے
کوئٹہ /کچھی (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں سیلاب کے متاثرہ اضلاع کے دورے کے دور ان بحالی کے اقدامات میں سرگرم مزدوروں کیلئے 50، 50 لاکھ روپے کے انعامات کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ بحالی کا کام قومی خدمت ہے جس کیلئے پوری قوم آپ کو دعائیں دے رہی ہے، ایسے وقت میں سب کا متحد ہونا انتہائی ضروری ہے،متاثرہ سڑکوں کو جلد سے جلد بحال کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔ضلع کچھی میں سیلاب سے ہونے والا نقصانات اور بحالی سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی اور پنجرا پل پر سیلاب متاثرہ روڈ اور اور ریلوے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔بریفنگ میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ انفرااسٹرکچر کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، انفرااسٹرکچر کی بحالی میں پہلے سے بھی بہتر انداز میں کام کیا جائے گا، پل کی تعمیر کے لیے غیرملکی ماہرین سے مدد لی جائے گی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے چیف انجینئر شاہد حسان اور ان کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک روشن مثال ہے کہ جب مشکل وقت آتا ہے تو کس طرح مل کر کام کیا جاتا ہے۔انہوں نے چیف انجینئر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ سب تنخواہ کے لیے نہیں کررہے بلکہ قوم سے کیا گیا اپنا وعدہ نبھا رہے ہیں، آپ کا یہ عزم پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بحالی کا کام قومی خدمت ہے اور پوری قوم اس کیلئے آپ کو دعائیں دے رہی ہے، ایسے وقت میں سب کا متحد ہونا انتہائی ضروری ہے جب ملک کے بیشتر حصوں کو سیلاب کا سامنا ہے اور عوام مصائب میں گھرے ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں