میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان افغانستان میں جامع حکومت کی حمایت کرتا ہے ،آرمی چیف

پاکستان افغانستان میں جامع حکومت کی حمایت کرتا ہے ،آرمی چیف

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے ملاقات کی ،ملاقات میں افغانستان کی تازہ صورتحال،باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق برطانیہ وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی ، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ ملاقات میںکووڈ 19سے لڑنے میں پاکستان کا کردار اور عالمی وبائی بیماری کے پھیلا ئوکو کنٹرول کرنے کے موثر اقدامات بھی زیر بحث آئے۔ دونوں فریق نے دفاع ، تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کے راستوں کی تلاش جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوششوں کے لیے پرعزم ہے اور ایک جامع افغان حکومت کی حمایت کرتا ہے۔اس موقع پر دونوں نے کووڈ – 19کے خلاف جنگ لڑنے اور خطے میں امن و استحکام کے لئے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ معززمہمان نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا بشمول کامیاب انخلا آپریشن ، علاقائی استحکام اور ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں