میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرنٹ سے ہلاکتیں، کے۔الیکٹرک کیخلاف نیپرا کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

کرنٹ سے ہلاکتیں، کے۔الیکٹرک کیخلاف نیپرا کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک
هفته, ۵ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

نیپرا نے کراچی میں جولائی اگست میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی جو کراچی جا کر 7 ستمبر سے تحقیقات شروع کرے گی ۔اسلام آباد سے جاری نیپرا اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ کی سربراہی میں کمیٹی کراچی جاکر تحقیقات کرے گی۔اعلامیے کے مطابق کمیٹی نیپرا قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق حقائق کو تلاش کرے گی۔نیپرا اعلامیے کے مطابق جولائی اور اگست میں کراچی میں ہونے والی بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔نیپرا حکام نے کمیٹی کو کے۔الیکٹرک کے خلاف مکمل تحقیقات کے بعد جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔اعلامیے کے مطابق کمیٹی کی رپورٹ کے تناظر میں کے۔الیکٹرک کے خلاف قانونی کارروائی کا تعین کیا جائے گا۔اس سے قبل بھی نیپرا کے۔الیکٹرک کے خلاف کئی شکایتوں پر کارروائی کے ساتھ ساتھ تحقیقات بھی کرچکا ہے اور اس دوران کئی بار جرمانے بھی عائد کیے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں