میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوم دفاع کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے ، فردوس عاشق اعوان

یوم دفاع کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے ، فردوس عاشق اعوان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یوم دفاع غیور اور بہادرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے ۔ فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یوم دفاع غیور اور بہادرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے ، کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے ،کشمیریوں کے موقف کا دفاع پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے ،فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے ،ہر محاذ پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں