اسلام آباد میں لاک ڈاؤن، جے یو آئی نے کمیٹیاں تشکیل دے دیں
ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
جمعیت علمائے اسلام (ف)ضلع اسلام آباد نے اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈاؤن کی تیاریوں کے سلسلے میں کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ 17؍ستمبرکو اسلام آبادمیں ورکرکنونشن ہوگا۔ مولانافضل الرحمن ودیگررہنما خطاب کریں گے ۔یہ فیصلہ جے یوآئی اسلام آباد (ف) کی شوری کے جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے ۔ اجلاس امیر جے یوآئی اسلام آباد مولانا عبدالمجید ہزاروی کی صدارت میں ہوا۔ بیان کے مطابق اجلاس میں اسلام آبادلاک ڈاؤن کی تیاریوں کے سلسلے میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔اجلاس میں 17؍ستمبر بروز منگل آئی نائن فور میں ورکرزکنونشن کے انعقاد کافیصلہ کیاگیا۔ ورکرز کنونشن سے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن ودیگر رہنما خطاب کریں گے ۔