چین نے اسپائیڈر ڈرون تیار کرلیا
ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
چین نے اسپائیڈر ڈرون تیار کرلیاہے ، جو جال پھینک کر ڈرونز کو زمین پر گرا سکتا ہے ۔چین اب اپنے جدید ڈرون کے ذریعے ڈرونز اور چھوٹے طیاروں کو قابو کرے گا۔چین کی ملٹری ویب سائٹ کے مطابق یہ ڈرون 16 اسکوائر میٹر کا جال پھینک کر ڈرونز کو زمین پر گرانے اور چھوٹے طیاروں کو بھی قابو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔اس ڈرون کو چین کی ایرو اسپیس سائنس اور انڈسٹری کوآپریشن نے تیار کیا ہے ۔