میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعلیٰ سندھ کا نارتھ کراچی میں سکول کی خراب حالت کا نوٹس

وزیر اعلیٰ سندھ کا نارتھ کراچی میں سکول کی خراب حالت کا نوٹس

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نارتھ کراچی میں اسکول کی خراب حالت کا نوٹس لے لیا۔ جمعرات کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نارتھ کراچی سیکٹر 5 ای میں ا سکول کی خراب حالت پر نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ضلعی انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برسات اور نکاسی آب کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے اسکول 22 دن سے بند ہے ، ڈپٹی کمشنر سینٹرل کراچی بتائے کہ اسکول ان کی نظروں سے اوجھل کیوں رہا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ اسکول میں تدریسی عمل نہ ہونا ناقابل برداشت ہے ۔ اس غفلت کے باعث بچوں کا مستقبل دائو پر ہے ۔سندھ بھر میں تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے محکمہ تعلیم کے افسران توجہ دیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے اسکول سے فوری طورپر پانی کی نکاسی کرنے اورعلاقے میں مچھروں اور مکھیاں افزائش کو روکنے کے لیے ا سپرے کرنے کی ہدایت کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں