میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میانمار کی حکومت کو مسلمانوں کا قتل عام نظر نہیں آرہا، انڈونیشیا

میانمار کی حکومت کو مسلمانوں کا قتل عام نظر نہیں آرہا، انڈونیشیا

منتظم
منگل, ۵ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

انڈونیشیا کے صدر جوکو جدودو نے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمان سب سے بڑی اقلیت ہیں لیکن حیرت ہے کہ پھر بھی میانمار کی حکومت کو مسلمانوں پر ہونے والا ظلم نظر نہیں آتا؛ مسلمانوں کے قتل عام پر میانمار کے صدر کی خاموشی افسوس ناک ہے انڈونیشیائی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میانمار میں مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی گئی ہے۔ سیکڑوں روہنگیا مسلمانوں کو شہید کرکے ان کے ہزاروں گھر جلادئیے گئے اسی کے ساتھ سوشل میڈیا پر میانمار کی حمکراں جماعت کی لیڈر اور امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی خاتون آنگ سانگ سوچی پر بھی شدید تنقید کی جارہی ہے کیونکہ انہوں نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اب تک مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ سوشل میڈیا پر انسانی حقوق کیلیے سرگرم حلقوں کا کہنا ہے کہ اپنی اس حرکت کی بناء پر آنگ سانگ سوچی اس انعام کی حقدار نہیں رہیں اور انہیں یہ انعام واپس کردینا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں