میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
احتجاج کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے،شاہ محمود قریشی

احتجاج کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے،شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
هفته, ۵ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے پر امن انداز میں آگے بڑھنا ہے۔قانونی جنگ بھی لڑنی ہے اور سیاسی جدوجہد بھی جاری رکھنی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پر کارکن احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں،آئین اس کا پورا حق دیتا ہے،ہم نے قانون کو ہاتھ میں لینا ہے اور نہ ہی املاک کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کی آزادی کی جدوجہد جاری رکھنی ہے،آئین کے آرٹیکل 10 کے تحت فیئر ٹرائل کا بنیادی حق میسر نہیں ہوا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے پر امن انداز میں آگے بڑھنا ہے،قانونی جنگ بھی لڑنی ہے اور سیاسی جدوجہد بھی جاری رکھنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے عدالتی فیصلے کو عوام نے قانون تقاضوں کے برعکس قرار دیا ہے،آج کور کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے،اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دیں گے۔قبل ازیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کیخلاف سنائے گئے فیصلے کے پیچھے سیاسی محرکات نظر آ رہے ہیں،یہ فیصلے قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں دکھائی دیتا۔ فیصلے کیخلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ جج ہمایوں دلاور پر عمران خان عدم اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جج ہمایوں دلاور کئی بار کیس سے متعلق اپنا مائنڈ دے چکے تھے،کیا انصاف کا تقاضا نہیں تھا کہ وہ از خود کیس سننے سے معذرت کر لیتے؟ شاہ محمود قریشی نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا ہمارے نظام کوئی اور جج نہیں تھا جج ہمایوں دلاور کی جگہ لیکر کیس سن کر فیصلہ سنا دیتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں