میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی گرفتاری پرملک گیر احتجاج کی کال

عمران خان کی گرفتاری پرملک گیر احتجاج کی کال

ویب ڈیسک
هفته, ۵ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر پر امن احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان عوام کے ساتھ مل کر مکمل نظم و ضبط اور آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں، عدالت عظمی سے اپیل ہے کہ تحریک انصاف کی نظر ثانی درخواست کی بلاتاخیر سماعت کی جائے ۔وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فیصلے اور چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا ۔اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں تنظیمی و سیاسی حکمت عملی پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ۔ٹھوس شواہد کے باوجود ایک متعصب جج کے نہایت ناقص فیصلے کو پوری قوم نے مسترد کیا ہے، پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت ایک جعلی ٹرائل کے ذریعے فیصلہ سنایا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں