میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی رہنمامونس الٰہی کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کالعدم

پی ٹی آئی رہنمامونس الٰہی کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کالعدم

ویب ڈیسک
هفته, ۵ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسپیشل کورٹ سینٹرل نے تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کے بیٹے مونس الٰہی کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔کورٹ میں چودھری پرویز الٰہی و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے پرویز الہٰی کے شریک ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی غیر قانونی تسلیم کرلی۔عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کالعدم کر دی اور آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے ملزموں کی طلبی کے نوٹسز پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔پراسکیوٹر نے بتایا کہ 2 ملزم اشتہاری ہیں انکے پتے پیش کرر ہے ہیں، ماتحت عدالت سے 2 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری لئے گئے تھے، بیرون ملک فرار ملزموں کے غیر ملکی ایڈریس پیش کر دیئے ہیں، نوٹس جاری کر دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں