میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردی کا خاتمہ، ریاستی اداروں کو سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھنا ہوگا، مولانا فضل الرحمن

دہشت گردی کا خاتمہ، ریاستی اداروں کو سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھنا ہوگا، مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک
هفته, ۵ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ قوم قبائلی علاقوں میں کیے گئے فوجی آپریشنز کے نتائج پر مطمئن نہیں ہے اور تجویز دی کہ بے گناہ لوگوں کو ٹارگٹ کرنے کے بعد ریاستی اداروں کو مسئلے کے حل کے لیے سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھنا چاہیے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے گرینڈ قبائلی جرگے کے بعد پریس کانفرنس سے باجوڑ میں ان کی جماعت کے جلسے پر ہونے والے خودکش دھماکے کے چند روز بعد خطاب کیا، جس میں 63 افراد کی موت ہوگئی تھی اور کافی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔اعلامیہ کے مطابق جرگے نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، مولانا فضل الرحمٰن نے اعلامیہ پڑھا کہ جرگہ امن و امان بحال کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔جرگے میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری، عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکریٹری میاں افتخار حسین اور دیگر سیاسی رہنماوں کے علاوہ بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں