میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پانچ اگست کو مودی کا بھیانک کھیل

پانچ اگست کو مودی کا بھیانک کھیل

ویب ڈیسک
هفته, ۵ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

روہیل اکبر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پانچ اگست2019کو ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں دفعہ370اور 35A کی غیر قانونی منسوخی کے بعد تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کی نا کام کوشش کرتے ہوئے ڈومیسائل قانون میں تبدیلی کی اور مظلوم کشمیری عوام پر ظلم وتشدد کے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے مودی حکومت آر ایس ایس کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کیلئے غیر ریاستی عناصر کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کرنے کی راہ ہموار کر رہی ہے۔ مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں نام نہاد حلقہ بندیوں اور ڈومیسائل قانون میں ترامیم کا مقصد مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرناہے تاکہ مستقبل میں ممکنہ ریفرنڈم کے نتائج پر اثر انداز ہو ا جاسکے5اگست 2019کے بعد مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں پر مظالم کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کیا گیا ۔جموں کشمیر کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع کرکے دس لاکھ قابض فوج کی نگرانی کھلی جیل بنا دیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج5 اگست کو پوری دنیا میں امن پسند کشمیریوں سمیت درد دل رکھنے والا ہر شخص بھارتی غنڈہ گردی پرسراپا احتجاج ہے ۔نہتے کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک، ریاستی دہشت گردی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور 1196 دنوں سے جاری کرفیو لاک ڈاؤن، بڑھتی ہوئی خون ریزی نے جہاں بھارتی مظالم بے نقاب کیے ہیں۔ وہیں پر عالمی طاقتوں کی بے شرمی بھی سامنے آئی ہے۔ اس وقت بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔ وہاں جان و مال، عزت و آبرو ہر طرح سے غیر محفوظ ہیں۔ اقوام متحدہ کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی قراردادوں پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے بھارت کو مجبور کرے ،نہ کہ مزید خاموشی اختیار کرے جس کے باعث مکار بھارت کو کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھنے میں مزید وقت ملتا رہے۔ دنیا میںامن کے ٹھیکیداروں کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ جب تک مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات و تسلیم شُدہ قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہو جاتا۔ اُس وقت تک جنوبی ایشیا میں امن کی ضمانت ممکن نہیں ہے۔
5 اگست کا دن کشمیر کی تاریخ میںتاریک ترین دن ہے جس دن2019ء میں مودی سرکار نے اپنے مذموم مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے لیے دن دیہاڑے بھیانک کھیل کھیلا ۔مودی فاشسٹ حکومت نے بھارتی آئین کے آرٹیکل370و 35-A کو منسوخ کرنے کا منافقانہ اقدام کیا۔ اس عمل سے مودی مکار سرکار نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی و متنازع آئینی حیثیت ختم کرنے کی مجرمانہ کوشش کرکے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریحا” خلاف ورزی کی ۔بھارت کی یہ خام خیالی ہے کہ وہ اس طرح کے کرتوتوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر لے گاغیور، نڈر کشمیریوں نے آج تک جس قدر قُربانیاں پیش کی ہیں اور پیش کیے جار ہے ہیں ،بھارت کو بخوبی احساس ہے کہ اُس کا کوئی بھی ہتھکنڈا بہادر کشمیری کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت نہتے کشمیریوں کی جُرات و بہادری کے سامنے بوکھلاہٹ میں جو بھی عمل کرتا ہے کشمیری اُسے خود بھارت پر اُلٹ دیتے ہیں ۔بھارت میں گاندھی و نہرو سے مودی تک ہر ایک نے ایڑی چوٹی کازور لگا لیا کہ کشمیریوں کے اذہان و قلوب کو فتح کیا جا سکے مگر آفرین ہے کشمیریوں پر کہ اپنے سر کٹواتے رہے ۔سینوں پر گولیاں کھاتے رہے مگر کبھی لغزش نہیں آئی کشمیری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تسلیم شُدہ قراردادوںکے تحت حق خودارادیت مانگ رہے ہیں۔ کوئی غیر قانونی تقاضا نہیں کر رہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سلامتی کونسل کی تسلیم شُدہ قراردادوں پر عملدرآمد کروانے کے لیے عالمی بے حسی، غیر سنجیدگی اور لا تعلقی بھارت کو مظالم کا سلسلہ جاری رکھنے کی شہ دینے کے مترادف ہے۔
معروف کشمیری رہنما فاروق آزاد نے بھی کشمیریوں کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے بتایاکہ 5اگست کا فیصلہ مودی سرکار کی من مرضی ہے کشمیریوں کو اس فیصلہ سے کوئی تعلق نہیں آج کشمیری حریت رہنمائوں کو نظر بند، قید اورمن گھڑت مقدمات میں الجھا کر سزا دینے کا سلسلہ تحریک کو سرد خانہ میں دھکیلنے کی کوشش ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں 5اگست 2019سے یکطرفہ بھارتی فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی کرفیو اور لاک ڈائوں کشمیریوں کی آزادی کو روک نہیں سکتا آزاد کشمیر بھر اوربیرون ممالک میں بسنے والے کشمیری مقبوضہ وادی کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں آر پار کا کشمیری دنیا کے انصاف فراہم کرنے والے اداروں کو بھی دیکھ رہے ہیں مودی کی فسطائی ہندوستانی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیاہے اور نہتے کشمیری عوام 10لاکھ سے زائد قابض بھارتی افواج کا مقابلہ کر ر ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی عوام آج بھی شہداء کشمیر کی نقشے قدم پر چل کر قربانیاں دے رہے ہیں،ہندوستان ڈوگرہ حکمرانوں کی طرح کشمیریوں کی حق و سچ کی آواز کو طاقت سے کچل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کا فلیش پوائنٹ بن چکا ہے، دنیا نے اس مسئلہ کی سنگینی کا احساس نہ کیا تو جنوبی ایشیا میں امن و استحکا م اور ترقی کا خواب تکمیل کو نہیں پہنچے گا۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنما شہزاد نازکی نے بھارتیوں کا مکرہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے بتایاکہ 5 اگست کشمیرکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ کشمیری اس دن یوم استحصال منا کر بھارتی حکومت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے ہیں ۔ 5اگست2019ء کے بھارتی اقدام کشمیریوں کی نسل کشی اور تحریک آزادی کشمیر کو سبوتاژ کر نے کی ناکام کوشش تھی ،ہم بھارتی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قراردادوں کی منافی عمل کو مسترد کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ 5اگست کا فیصلہ مودی سرکار کی من مرضی ہے کشمیریوں کا اس فیصلہ سے کوئی تعلق نہیں۔ آج کشمیری حریت رہنمائوں کو نظر بند، قید اورمن گھڑت مقدمات میں الجھا کر سزا دینے کا سلسلہ تحریک کو سرد خانہ میں دھکیلنے کی کوشش ہے۔ بھارتی کرفیو اور لاک ڈائوں کشمیریوں کی آزادی کو روک نہیں سکتا۔ آزاد کشمیر بھر اوربیرون ممالک میں بسنے والے کشمیری مقبوضہ وادی کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں ۔کشمیری رہنمائوں سردار محمد انور اور کاشف کشمیری نے بھی بھارتی غنڈہ گری پر کہا کہ مودی کی فسطائی ہندوستانی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیاہے اور نہتے کشمیری عوام 10لاکھ سے زائد قابض بھارتی افواج کا مقابلہ کر ر ہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی عوام آج بھی شہداء کشمیر کے نقشے قدم پر چل کر قربانیاں دے رہے ہیں۔ ہندوستان ڈوگرہ حکمرانوں کی طرح کشمیریوں کی حق و سچ کی آواز کو طاقت سے کچل رہا ہے ۔مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کا فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ دنیا نے اس مسئلہ کی سنگینی کا احساس نہ کیا تو جنوبی ایشیا میں امن و استحکا م اور ترقی کا خواب تکمیل کو نہیں پہنچے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں