میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا۔ ریفرنس پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر ظہیر الدین بابر اعوان کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کوبھجوایا گیا ہے۔ ریفرنس میں پی ٹی آئی نے یہ مئوقف اختیار کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کررہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے ادا نہیں کررہے، چیف الیکشن کمشنر کو آئینی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ حکمران اتحاد چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرتا رہا، حکمران اتحادنے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کے لئے چیف الیکشن کمشنر پر دبائوڈالااورچیف الیکشن کمشنر نے حکمران اتحاد کے دبائو کی وجہ سے اس کیس کا فیصلہ جلد سنایا۔ ریفرنس 11صفحات پر مشتمل ہے۔ ریفرنس مختلف کیسز جن کے فیصلے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف آئے ان کی مثالیں دی گئی ہیں۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مددکررہے ہیںاوران کی معاونت کرنے کے لئے انہوں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف مختلف کیسز کے فیصلے بھی دیئے ہیں۔ ریفرنس میں فیصل واوڈا سمیت ای وی ایم کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ جو مئوقف حکمران اتحاد کا ای وی ایم پر تھا وہی مئوقف چیف الیکشن کمشنر نے بھی رکھا تاکہ انتخابات میں دھاندلی کی جاسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں