میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیوایم کاکراچی کے خراب انفرااسٹرکچرکی جلدمرمت کامطالبہ

ایم کیوایم کاکراچی کے خراب انفرااسٹرکچرکی جلدمرمت کامطالبہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بارشوں کے باعث خراب انفرااسٹرکچر کی مرمت کا کام شروع کرنے جارہے ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ایم کیو ایم کے 17 رکنی وفد نے خواجہ اظہار کی سربراہی میں ملاقات کی، جس میں جاوید حنیف، محمد حسین، حمید از ظفر اور دیگر شامل تھے۔ صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن اور وقار مہدی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بارشوں کے باعث انفرااسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے۔ سندھ حکومت انفرااسٹرکچر کی مرمت جلد شروع کرے۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ میں نے پہلے ہی 5 بلین روپے کراچی کے لیے رکھے تھے۔ سندھ کابینہ کی منظوری سے پیپلز بس سروس کے روٹ کی مرمت کے لیے 1.5 بلین روپے مختص کیے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہاکہ ہم ترجیحی بنیادوں پر کراچی اور حیدرآباد کے انفرااسٹرکچر کی مرمت کرنے جارہے ہیں۔ کراچی اور حیدرآباد میں بارشوں سے نقصانات کی بھی اسسمنٹ جاری ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں