میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تاجروں کی دھمکی کام کر گئی،بجلی بلوں پرفکسڈ ٹیکس ایک سال کیلئے موخر

تاجروں کی دھمکی کام کر گئی،بجلی بلوں پرفکسڈ ٹیکس ایک سال کیلئے موخر

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت نے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے تاجروں سے فکسڈ ٹیکس کی وصولی ختم کر دی ہے۔ مذاکرات کے بعد بجلی کی بلوں پر ٹیکس ایک سال کیلئے ختم کیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر توانائی خرم دستگیر نے مشترکہ جاری بیان میں کہا کہ بجلی کے کمرشل بلوں پر فکسڈ ٹیکس واپس لے لیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز کی ہدایت پر ٹیکس وصولی ایک سال کیلئے ختم کر دی گئی ہے۔خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری سے بجلی کے کمرشل بلوں پر فکسڈ ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا، تاجروں سے پرانے طریقہ کار پر ٹیکس وصولی کیلئے مذاکرات تین ماہ بعد کریں گے۔خواضح رہے کہ حکومت نے بجٹ میں فائلرز اور نان فائلرز تاجروں پر بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کی مد میں ٹیکس عائد کیا تھا، 100 روپے سے 30 ہزار روپے بجلی کا بل آنے والے فائلرز دکاندار پر 3 ہزار اور نان فائلرز دکانداروں پر 6 ہزار کا ٹیکس عائد کیا تھا جس پر تاجر برادری سراپا احتجاج تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں