میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیکورٹی فورسز کا آپریشن،ایک دہشت گرد ہلاک ‘فوجی جوان مادروطن پرقربان

سیکورٹی فورسز کا آپریشن،ایک دہشت گرد ہلاک ‘فوجی جوان مادروطن پرقربان

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں آپریشن، ایک دہشت گرد مارا گیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی عنصر علی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نارووال کے 30 سالہ سپاہی عنصر علی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے کلئیرنس آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر کا کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ملک میں دیرپا امن لائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں