میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ظلم کیخلاف عوام کالاواپھٹاتوکوئی نہیں بچے گا،شہبازشریف

ظلم کیخلاف عوام کالاواپھٹاتوکوئی نہیں بچے گا،شہبازشریف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت کو متنبہ کرتا ہوں کہ عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ لادنے کے بجائے کم کرے ،آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے بجلی، گیس، اشیائے خوردونوش مزید مہنگی کرنے کا ظلم نہ کیاجائے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تعجب اس بات پر ہے کہ حکومت قرض پر قرض لیتی جارہی ہے اور مہنگائی بھی بڑھاتی جارہی ہے ۔عوام اور عالمی مالیاتی اداروں سے جمع ہونے والا یہ سب پیسہ آخر جاکہاں رہا ہے؟ خرچ کہاں ہورہا ہے؟،آٹا چینی، دال گھی، دوائی بجلی سب کچھ مہنگاترین ہوگیا لیکن پھر بھی حکومت کا رونا دھونا جاری ہے ۔کورونا بھی جاری ہے اور حکومت کا رونا دھونا بھی جاری ہے ۔ ملک میں آئندہ ایک سے تین ماہ میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے ۔انہوںنے کہاکہ کرنٹ اکاونٹ سرپلس کے حکومتی دعوے دم توڑ گئے ہیں۔رواں مالی سال پہلے ماہ میں ہی تجارتی خسارہ 81.4 فیصد تک بڑھ گیا ہے ۔درآمدات دوگنا بڑھ چکی ہیں، ڈالر کی قیمت اوپر اور روپے کی قدر مسلسل نیچے جا رہی ہے ۔جولائی کے مہینے میں امپورٹ بل 47 فیصد بڑھنا معاشی تباہی کے اشارے ہیں ۔گزشتہ مالی سال کے 3.7 ارب ڈالر کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 5.4 ارب ڈالر امپورٹس ہوئیں ۔عوام پر ہر ماہ ، ہر ہفتے مہنگائی کی قیامت ڈھانے والے مزید اور کتنا ظلم کرنا چاہتے ہیں۔ظلم کے اس نظام کے خلاف عوام کا لاوہ پک رہا ہے، پھٹا تو کوئی نہیں بچے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں