میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہمالیہ کوریڈور: نیپال کو گوادر سے ملانے کا چینی منصوبہ

ہمالیہ کوریڈور: نیپال کو گوادر سے ملانے کا چینی منصوبہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

چین نے ہمالیہ کوریڈور منصوبے کی تجویز پیش کی ہے جس کے تحت نیپال کو گوادر سے ملایا جائے گا۔نیپال، افغانستان کے وزرائے خارجہ اور پاکستان کے وزیر معاشی ترقی کیساتھ 27 جولائی کی ویڈیو کانفرنس میں چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی نے عالمی وبا کے خلاف تعاون کو فروغ دینے کیلئے ‘‘گرین کوریڈور ’’کے قیام کی تجویز پیش کی۔انہوں نے ٹرانس ہمالیہ راہداری کی تعمیر اور سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر بھی زور دیا۔ ٹرانس ہمالیہ راہداری نیپال کو تبت اور سنکیانگ کے راستے گوادر سے ملائے گی، جس سے نیپال پر بھارت کی تاریخی گرفت کمزور ہو گی۔اسلام آباد کی تجویز پربیجنگ کی سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی توثیق سے وہاں قدم جمانے کے بھارتی امکانات معدوم ہو گئے۔امریکی تھنک ٹینک جرمن مارشل فنڈ کے سینئر تجزیہ کار اینڈریو سمال کے مطابق چین سی پیک منصوبے کو افغانستان تک توسیع دینے کیلئے تیار ہے ، مگر ابھی احتیاط سے کام لے رہا ہے۔ اگرچہ اس کی ایک وجہ سکیورٹی صورتحال ہے ، تاہم امریکا کیساتھ الجھنیں بھی چینی اندازوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں جن میں مخاصمت کا رنگ ایسا رخ اختیار کر چکا ہے جس میں چین کیلئے یہ ممکن نہیں رہا کہ وہ اعتماد کیساتھ افغانستان کے راستے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبہ یہ سوچ کر مکمل کرے کہ واشنگٹن کی شرائط اس کیلئے بے ضرر ثابت ہوں گی۔اخبار کے مطابق افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ برائے امن خلیل زاد نے جولائی کے اوائل میں سی پیک منصوبے کے حوالے سے پاکستان پر بھی دباؤ ڈالا اور خطے کیلئے امریکی منصوبوں میں تعاون پر زور دیا، جن کیلئے پاکستان کو اپنے دشمن بھارت کیساتھ کام کرنا پڑے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں