بارشوں کے دوران اداروں کو الرٹ رہنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
ویب ڈیسک
بدھ, ۵ اگست ۲۰۲۰
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ممکنہ بارشوں کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنا ہوگا۔شہر قائد میں ممکنہ بارش کے پیش نظر وزیرِ اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزراء ناصر شاہ، سعید غنی اور مشیرِ وزیراعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب نے کی شرکت کی۔میئر کراچی وسیم اختر، کمشنر کراچی، میونسپل کمشنر، کے-الیکٹرک کے نمائندے بھی اس اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں تمام نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری رہنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ شہر میں بارشوں کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنا ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے تمام تر انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔