میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کلین کراچی مہم کیلئے حبیب بینک اور کے الیکٹرک کی جانب سے بڑی فنڈنگ

کلین کراچی مہم کیلئے حبیب بینک اور کے الیکٹرک کی جانب سے بڑی فنڈنگ

ویب ڈیسک
پیر, ۵ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی کو کچرے سے صاف کرنے کی مہم میں قومی ادارے بھی اپنا حصہ ڈالنے لگے ہیں۔ حبیب بینک نے 5 کروڑ اور کے الیکٹرک نے 2 کروڑ روپے فنڈ دینے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق حبیب بینک لمیٹڈ نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ وہ کراچی کلین اپ مہم میں سپورٹ کے لیے پچاس ملین روپے دے رہی ہے ۔بینک نے کہا کہ کلین کراچی مہم میں حصہ لینا دراصل بینک کی معاشرے کی خدمت کی فلاسفی کے عین مطابق ہے ۔ادھر بجلی کی تقسیم کار کمپنی کراچی الیکٹرک نے بھی کراچی کلین اپ مہم میں بیس ملین روپے فنڈ کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ کے ای کراچی کی ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے ، جو شہر کی خوش حالی میں مختلف سماجی امدادی مہمات کے ذریعے شامل ہوتی رہتی ہے ۔ واضح رہے کہ کلین کراچی مہم کی نگرانی وفاقی وزیر علی زیدی کر رہے ہیں، جس کے تحت وزیر اعظم کی ہدایت پر 2 ہفتے کی صفائی مہم شروع ہو گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں