میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مختلف علاقوں میں بونداباندی ،بعض مقامات پر پھوارسے موسم خوشگوار

مختلف علاقوں میں بونداباندی ،بعض مقامات پر پھوارسے موسم خوشگوار

ویب ڈیسک
پیر, ۵ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہو ئی جب کہ بعض مقامات پرہلکی پھوارسے موسم خوشگوارہوگیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔پیر کے روزبھی زموسم جزوی ابرآلود رہا، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 17 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چلتی رہی۔ترجمان کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطور رہے گا، تاہم ہزارہ راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔یاد رہے کہ تین روز قبل چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ 10 اگست تک کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ، خلیج بنگال میں بننے والے سسٹم کو مستقل مانیٹر کررہے ہیں۔سردار سرفراز نے کہا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ کا سسٹم بن رہا ہے ، سسٹم کے تحت بالائی سندھ میں تیز بارشوں کا امکان ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں