میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف بی آر کے برطانیہ میں مقیم 600 پاکستانیوں کو نوٹسز جاری

ایف بی آر کے برطانیہ میں مقیم 600 پاکستانیوں کو نوٹسز جاری

منتظم
اتوار, ۵ اگست ۲۰۱۸

شیئر کریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس ایمنسٹی سے فائدہ نہ لینے والے برطانیہ میں مقیم 600 پاکستانیوں کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس ایمنسٹی سے فائدہ نہ لینے والے پاکستانیوں کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے مرحلے میں برطانیہ اور دوسرے مرحلے میں دبئی سے معلومات ملیں گی، تمام افراد کو پاکستان اور بیرون ملک میں نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ذرائع ایف بی آرنے بتایاکہ برطانیہ میں مقیم 600 پاکستانیوں کو نوٹس دیے جا چکے ہیں، نوٹسز ایف بی آر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ونگ کی جانب سے بھجوائے گئے ہیں، جس میں برطانیہ اور دبئی میں خریدی گئی جائیدادوں سے متعلق پوچھا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں