میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فریال تالپور کاایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ نجف مرزا کو تبدیل کرنے کا مطالبہ

فریال تالپور کاایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ نجف مرزا کو تبدیل کرنے کا مطالبہ

منتظم
اتوار, ۵ اگست ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ نجف مرزا کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کے لیے ٹیم کا نیا سربراہ تعینات کیاجائے۔ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں فریال تالپور نے موقف اختیار کیاہے کہ2005 میں آصف زرداری نے نجف مرزا کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی، ان کی موجودگی میں صاف شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں لہذا شفاف ٹرائل کے لیے شفاف تحقیقات ضروری ہیں۔
خط میں کہاگیا ہے کہ ہم ایف آئی اے سے مکمل تعاون کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ ایف آئی اے بے نامی اکاونٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں، اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں نجی بینک کے سابق صدر حسین لوائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں