نعیم الحق نے عائشہ گلالئی سے شادی سے متعلق بات چیت کی تصدیق کردی
شیئر کریں
عائشہ گلالئی کے ساتھ شادی ڈسکس کرنے میں کیا برائی ہے ٗنعیم الحق
نعیم الحق سے بات ہوئی ہے ٗ ان کا اکائونٹ ہیک کرلیا گیا تھا ٗان کے نام سے جھوٹے پیغامات دیئے گئے شفقت محمود کا دعویٰ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے عائشہ گلالئی سے شادی سے متعلق بات چیت کی تصدیق کردی ہے۔عائشہ گلالئی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دور ان کہا تھا کہ نعیم الحق نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کی جانب سے بھی عائشہ گلالئی سے شادی سے متعلق بات چیت کی تصدیق کی گئی ہے جو انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعے کی۔نعیم الحق کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کہا گیا کہ وہ معافی کیوں مانگیں؟ عائشہ گلالئی کے ساتھ شادی ڈسکس کرنے میں کیا برائی ہے۔پھراسی اکاؤنٹ سے دوبارہ پیغام دیا گیا کہ عائشہ گلالئی کیلئے شادی کی کوئی باقائدہ پیشکش نہیں تھی جیسا کہ اس نے خود ٹی وی اینکر سے بات کرتے ہوئے کہا۔اب تحریک انصاف کے رہ نما شفقت محمود نے دعویٰ کیا کہ ان کی نعیم الحق سے بات ہوئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور ان کے نام سے جھوٹے پیغامات دیئے گئے۔واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہوتے پارٹی میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں اور عمران خان ایک بدکردار انسان ہیں۔