میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میاں شریف مرحوم 1500 ریال جیب خرچ کے طور پر دیتے تھے‘ جس پر فخر ہے ٗ کیپٹن صدر

میاں شریف مرحوم 1500 ریال جیب خرچ کے طور پر دیتے تھے‘ جس پر فخر ہے ٗ کیپٹن صدر

منتظم
هفته, ۵ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

جس شخص کا ضمیر مر جائے اسے کوئی قتل نہیں کرا سکتا ٗ جے آئی ٹی میں میرے جوابات کی ریکارڈنگ پارلیمنٹ کو سنوائی جائے ٗاسمبلی میں وضاحتی بیان
مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ میاں شریف مرحوم گھر کے بچوں اور بچیوں کو 1500 ریال جیب خرچ کے طور پر دیتے تھے‘ مجھے اس پر فخر ہے‘ جس شخص کا ضمیر مر جائے اسے کوئی قتل نہیں کرا سکتا ٗجے آئی ٹی میں میرے جوابات کی ریکارڈنگ پارلیمنٹ کو سنوائی جائے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں ذاتی وضاحت پر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ اس ایوان کے رکن نے کہا ہے کہ صفدر کو جدہ میں 1500 ریال ملتے تھے میں یہ بات تسلیم کرتا ہوں ٗیہ بات میں نے جے آئی ٹی کو بتائی تھی کہ میاں محمد شریف مرحوم گھر کے بچوں اور بچیوں کو 1500 ریال جیب خرچ کے طور پر دیتے تھے۔ یہ رقم مجھے آج تک ملتی ہے مجھے اس پر فخر ہے مگر جے آئی ٹی کے اندر کی بات ان تک کیسے پہنچی اس سے میرا استحقاق مجروح ہوا ہے۔ اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔ جے آئی ٹی میں میرے جوابات کی ریکارڈنگ پارلیمنٹ کو سنوائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص کا ضمیر مر جائے اس کو کوئی قتل نہیں کرا سکتا۔ ہم تو اپنے مزارات ہر جمعرات کو لاکھوں روپے کا تیل چراغ جلانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں