میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیٹ بینک کی کوششوں سے ڈالر 1روپے 60پیسے سستا ہونا خوش آئند ہے ‘خادم حسین

اسٹیٹ بینک کی کوششوں سے ڈالر 1روپے 60پیسے سستا ہونا خوش آئند ہے ‘خادم حسین

منتظم
هفته, ۵ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے مزید سخت اقدامات کرے‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور
ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کے بعد اسٹیٹ بینک کے اقدامات سے ڈالر 1روپے60پیسے مزید سستا ہونے کو خوش آئند قرا ر دیتے ہوئے کہا ہے کہ چار روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے60پیسے سستا ہوچکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پو ر بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خادم حسین نے کہا کہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ سے بیرون ملک سے صنعتی مقاصد کیلئے منگوائے گئے خام مال کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ پر بوجھ پڑتا ہے ۔اور اشیاء کی قیمتوں میںاضافہ سے ملکی برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بڑھتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کیا جائے اور اسے 100سے نہ بڑھنے دیا جائے کیونکہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے حکومتی قرضوں میں بھی اربوں روپے کااضافہ ہوجاتا ہے اس لیے حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے مزید سخت اقدامات کرے تاکہ ڈالر کی قیمت کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کیا جاسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں