میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہیضے کا شکار یمنی عوام کے لیے ایران کی زائد المعیاد خوراک

ہیضے کا شکار یمنی عوام کے لیے ایران کی زائد المعیاد خوراک

منتظم
هفته, ۵ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

عالمی محکمہ صحت کے حکام نے ایران کی بھیجی گئی زاید المیعاد اشیائے خوردو نوش کے آٹھ کنٹینر تلف کردیئے
ایران جہاں ایک طرف یمن میں حوثی باغیوں کو ہرطرح کا اسلحہ اور جنگی سازو سامان فراہم کررہا ہے، وہیں جنگ اور ہیضے کی وباء کی شکار یمنی عوام کے لیے امداد کی آڑ میں زاید المیعاد خوراک پہنچانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مغربی یمن کی الحدیدہ گورنری میں محکمہ صحت کے حکام نے ایران کی جانب سے بھیجی گئی زاید المیعاد اشیائے خوردو نوش کے آٹھ کنٹینر تلف کیے ۔ تلف کی گئی خوراک کئی سال سے زاید المیعاد ہوچکی تھی۔رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے یمنی شہریوں کے لیے یہ خوراک بین الااقوامی فوڈ پرگرام کے تحت ایرانی ہلال احمر نے لائی مگر وہ سنہ 1998ء سے زاید المیعاد ہوچکی تھی۔الحدیدہ شہر کے ایک مقامی صحافی بسیم الجنانی نے بتایا کہ ایرانی ہلال احمر کی طرف سے فراہم کی گئی خوراک کے آٹھ بنڈل زاید المیعاد ہونے کی بناء پر تلف کیے گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایران سے بھیجی گئی نام نہاد خوراک پراس کی ’ایکسپائری تاریخ‘ واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔ بہ ظاہر لگتا ہے کہ یہ ایران کی جانب سے دانستہ طورپر مضرصحت خوراک یمنی بھیجی گئی ہے۔ مبصرین کا کہنا تھا کہ یہ خدشہ موجود ہے کہ ایران خوراک کی آڑ میں یمنی باغیوں تک اسلحہ پہنچانے کی کوششیں کررہا ہے۔ ایران کی جانب سے یمن کے شہریوں کے لیے یہ امدادی سامان ایک ایسے وقت میں بھیجا گیا ہے جب ملک ہیضے کی بدترین وباء کا سامنا کررہا ہے۔ ہیضے کی وباء سے سیکڑوں شہری جاں بحق اور لاکھوں کی تعداد میں متاثر ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں