میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی،  صحت مند پاکستان واک 14 اگست کو ساحل سمندر پرمنعقد ہوگی

کراچی، صحت مند پاکستان واک 14 اگست کو ساحل سمندر پرمنعقد ہوگی

منتظم
هفته, ۵ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

14 اگست کو جشن آزادی کے موقع پرموٹا پے کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے ساحل سمندر پر صحت مند پاکستان واک کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ڈاکٹر حنیف سعید کی سربراہی میں حاجی عمر بقائی میموریل ایجوکیشن سوسائٹی،حاجی سعید میموریل ہیلتھ سوسائٹی اور حلقہ فکروادب کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا، ڈاکٹر حنیف سعید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آزاد ہوئے ستر برس ہوگئے اللہ تعالیٰ نے خوش حالی بھی عطافرمائی ہے مگر صحت کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں، غلط تصورات کے باعث موٹاپے کو بیماری سمجھا ہی نہیں جاتا حالآنکہ یہ ام الامراض ہے اس لیے ضروری یہ ہے کہ چودہ اگست کو جشن آزادی کے موقع پر شعور بیدار کیا جائے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں موٹاپے کے خلاف آگہی کا دن اکتوبر دوسرے ہفتے میںمنایا جاتاہے مگر یورپ میں دوبارہ یہ دن مئی کے تیسرے ہفتے میں علیحدہ سے بنایا جاتا ہے اس لیے موٹاپے کے خلاف دن کو ’’صحت مند پاکستان ’’سے منسلک کرکے منایا جائے گا،صحت مند پاکستان واک کو کامیاب بنانے کے لیے دیگر تنظیموں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ واک میں ملک کے مختلف شعبوں کی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں